اشتہار

ایوانکاٹرمپ نے اقوام متحدہ کیلئے نئی امریکی مندوب بننے سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے لیے نئی امریکی مندوب بننے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں نئے امریکی مندوب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے، صدرٹرمپ اپنی بیٹی کو اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مقرر کرنے کے خواہاں تھے۔

ایوانکاٹرمپ کا نئی امریکی مندوب بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جانتی ہوں صدرٹرمپ نکلی ہیلی کا متبادل مضبوط شخصیت کے حامل کونامزد کریں گے، میں نکی ہیلی کی متبادل نہیں ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایوانکاٹرمپ اقوام متحدہ میں زبردست مندوب ثابت ہوسکتی ہیں، میرے نزدیک اس عہدے کے لیے ایوانکا سے زیادہ اہل کوئی امیدوار نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جانتا ہوں ایوانکاٹرمپ کا نام لینے پر اقربا پروری کا الزام لگے گا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے استعفیٰ دے دیا

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے خبر پر تبصرے سے انکار کیا، جبکہ امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، نکی رواں سال کے اختتام تک اقوام متحدہ میں فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر ہوئی تھیں اور مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت موقف کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں