پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دبئی، کروڑوں کی انعامی لاٹری جیتنے والا بیمار شہری صحت مند ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 12 کروڑ سے زائد رقم کی لاٹری جیتنے والے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ انعام کا سنتے ہی میری بہت ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے وروگ ہیس نامی شہری کا کہنا ہے کہ ’لاٹری جیتنے سے پہلے مجھے بلڈ پریشر کی شکایت تھی جس کے لیے میں روزانہ دوائی بھی لیتا تھا البتہ اب ایسا نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاٹری جیتنے کے بعد میں اپنے وطن گیا جہاں مجھے بلڈ پریشر کی کوئی دوائی نہیں لینی پڑی جس پر مجھے خود بھی بہت حیرانی ہوئی، کافی عرصے بعد میں جسمانی طور پر بھی خود کو صحت مند محسوس کررہا ہوں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دبئی: پاکستانی تاجر نے 12کروڑ سے زائد کی رقم لاٹری میں جیت لی

وروگ کا کہنا تھا کہ لاٹری کی رقم جیتنے کے بعد میرا دماغ گھریلو معاشی پریشانیوں سے مکمل آزاد ہوگیا، اس سے پہلے میں بچوں کی تعلیم، صحت اور اہل خانہ کے لیے کافی پریشان رہتا تھا‘۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ 11 برس قبل روزگار کے لیے اپنے 7 دوستوں کے ہمراہ دبئی آیا جس کے بعد مجھے ڈرائیونگ کی نوکری ملی، ہم سارے دوستوں نے رقم جمع کر کے ابو ظہبی بگ ٹکٹ لاٹری خریدی، ہمیں یقین نہیں تھا کہ انعام نکل سکتا ہے البتہ جب مارچ 2018 میں قرعہ اندازی ہوئی تو ہم سب حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی نے 36 لاکھ ڈالر کی آن لائن لاٹری کو دھوکہ قرار دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ لاٹری میں جیتی ہوئی رقم ہم سات لوگوں نے برابر کی تقسیم کی کیونکہ اس میں سب کے پیسے شامل تھے، اب ہمارے گھروں کے معاشی حالات بہت بہتر ہوگئے۔

واضح رہے کہ دبئی کی نجی کمپنی ہر ماہ لاٹری کی قرعہ اندازی کا اعلان کرتی ہے جس میں جیتنے والے شخص کو پہلا انعام 12 کروڑ پاکستانی روپے ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں