اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

- Advertisement -

سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکالیں گے۔

واضح رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں