اشتہار

دبئی، ڈرائیونگ اسکول کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ڈرائیونگ اسکول کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا گیا، نئے قانون کا اطلاق دبئی میں واقع تمام ڈرائیونگ اسکول پر ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ریاست میں واقع ڈرائیونگ اسکول کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا ہے جس میں خصوصی ڈیولپمنٹ زونز اور فری زونز بھی شامل ہوں گے تاہم ملٹری اور سیکیورٹی اداروں پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔

قانون کے تحت روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام لائسنس کے اجرا کے علاوہ تمام ڈرائیونگ اسکول کو قواعد و ضوابط کی پابندی پر عمل درآمد کروانے اور ان کی نگرانی کی ذمہ داری ہوگی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ڈرائیونگ سے متعلقہ ہدایات اور ٹریننگ کے لیے علاقوں کو مخصوص کرنے اور ڈرائیونگ انسٹرکشنز کے لیے عارضی علاقے مہیا کرنے کے لیے پرمٹس جاری کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ٹریننگ کے لیے لائسنس ایجنسی کی جانب سے لائسنس کا حصول لازمی ہے، تمام لائسنس ایک سال کے لیے کارآمد ہوتے ہیں تاہم عارضی ڈرائیونگ سکھانے کے لیے لائسنس کا اجراء چھ ماہ کے لیے ہوتا ہے، اگر کسی ڈرائیونگ اسکول کا انسٹرکٹر اپنی ملازمت سے علیحدہ ہوتا ہے تو اس کا انسٹرکٹر لائسنس فوری طور پر معطل ہوجائے گا۔

ڈرائیونگ اسکول کو نئے قانون کے تحت پابند کیا گیا ہے کہ وہ تمام تر حفاظتی تدابیر اپنائیں گے، قانون کا احترام کریں گے اور تمام ریکارڈز کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے معیارات کے مطابق محفوظ رکھیں گے۔

نئے قانون کے تحت ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کی ذمہ داریوں اور فرائض سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈرائیونگ سکھاتے وقت اپنے پاس لائسنس رکھنا ضروری ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں