کراچی : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، کراچی کاایک منصوبہ5ارب سے22ارب تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں دو دن کا دورہ ہے، چور اور ڈاکووٴں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کاشکارہوجاتی ہے،، اپوزیشن کی جانب سے بہت شورشرابہ کیا جارہا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ 28 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا ہم نے اپنی وزارت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ شروع کردیاہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی خستہ حالی کا شکار ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہم پورے پاکستان کو گرین بنائیں گے، گرین لائن پر جلد کام مکمل ہوجائے گا، میرے پروٹوکول میں محکمے کے افسران کی بھی گاڑیاں شامل ہیں۔
وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ کراچی کا ایک منصوبہ5 ارب سے 22ارب تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ جب سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان خو شحال ہوگا، کراچی کے دورےکامقصد یہاں پرترقیاتی کام ہیں، اپنی وزارت میں بھی احتساب کا عمل شر وع کیا ہے۔
سندھ حکومت سے مل کر نیشنل ہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں گے، بڑ ے بڑ ے مافیا کےخلاف آپریشن کیا جائے گا اور نیشنل اور سپرہائی ویز کی صفائی کی جائے گی۔