دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔
دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمین میں شامل ہوگئے۔
اپنی بہترین اننگز کے بدولت عثمان خواجہ نو درجے بہتری کے بعد پہلی بار بیٹسمین رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے، واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔
بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کی پوزیشن بہتر ہوگئی، محمدعباس اس وقت 13 ویں نمبر پرموجود ہیں۔
مزید پڑھیں: امید تھی میچ جیت جائیں گے، بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد
یاسر شاہ تنزلی کے بعد اکیسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بولرز رینکنگ میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ابتدائی دس کی فہرست کا حصہ نہیں۔
دوسری جانب دبئی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے باعث اظہر علی کی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ پاکستان اور جیت کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے، جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔