اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت دینی مدارس کے مسائل سے آگاہ ہے، مدارس پر قدغن لگانے والا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق نے وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ اعظم نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ مدراس پر پابندی لگانے والا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔
[bs-quote quote=”حکومت مدارس کو یونی ورسیٹیز اور کالجز کے برابر مقام دینا چاہتی ہے: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
مولانا سمیع الحق سے ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت مدارس کو یونی ورسیٹیز اور کالجز کے برابر مقام دینا چاہتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ایک ہفتے قبل کہا تھا کہ مدارس کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور انھیں دہشت گردی سے جوڑنا نا انصافی ہے۔
اس موقع پر مذہبی رہنما مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت افغان اور بنگالی مہاجرین کو جلد شہریت دے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم افغان اور بنگالی مہاجرین کو شہریت دینے کے سلسلے میں بیان دے چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے فاٹا سینیٹرز کے وفد نے بھی ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے کہا فاٹا انضمام کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کی خدمات کو نظر اندازکرکے دہشت گردی سے جوڑنا ناانصافی ہے، وزیراعظم
عمران خان نے فاٹا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام سےعوام کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیرِ اعظم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ فاٹا کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔