اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن 2018 کے نتائج کے دوران الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ تکنیکی مسائل کا شکار نظر آئی۔
ماضی کے برعکس اس بار الیکشن کے دوران آر ٹی ایس سسٹم سے متعلق زیادہ شکایات موصول نہیں ہوئیں، البتہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ شدید ڈسٹرب رہی اور اس کے ہیک ہونے کی اطلاعات گردش کرتی رہیں۔
صارفین جب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاتے ہیں، تو ویب سائٹ پر آئی آئی ایس 7 لکھا ہوا نظر تھا۔
مزید پڑھیں: براہ راست دیکھیں: ضمنی انتخابات 2018، نتائج کا سلسلہ جاری
البتہ کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بحال ہوگئی۔
فی الحال الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ آج ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، جن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع جاری ہے۔