جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزارہوں، مجھے ان کا گھراندر سے دیکھنے کی سعادت ملی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے لیے اہتمام کرنے والوں کا مشکورہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ایسا دروازہ کھل گیا جس کی تمنا تھی، اللہ تعالیٰ کا شکر گزارہوں، مجھے ان کا گھراندرسے دیکھنے کی سعادت ملی۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے، مجھے تو اللہ کا گھر اندر سے دیکھنے کی سعادت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرسال عرس کا اہتمام کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاکستان کے مسائل سے نمٹنے اورحل کے لیے دعائیں کی۔

میزبانی پر سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں‘ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

وزیراعظم وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے تھے اور وہاں نوافل ادا کیے تھے جبکہ پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے وفد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں