جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ: امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس رہی لیکن افسوس کہ جیت نہیں سکے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے، پہلے ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے بتایا کہ وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کو موقع دیا جائے گا، میر حمزہ کو بھی ڈیبیو کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی کی وکٹ بھی دبئی جیسی ہوگی، شکست کا کوئی خوف نہیں، پر اعتماد ہو کر کھیلیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جانتا ہوں میں اسکور نہیں کر رہا لیکن کم بیک کے لیے محنت کر رہا ہوں، ’میرے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے جس میں سے پہلا بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں