منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس، ترقیاتی پروگرام اور مقامی حکومتوں کے لیے 29 ارب 30 کروڑ مختص

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ اجلاس میں ترقیاتی پروگرام اور مقامی حکومتوں کے لیے 29 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کردیا گیا، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق ترقیاتی پروگرام اور مقامی حکومتوں کے لیے 29 ارب 30 کروڑ جبکہ صحت کے لیے 9 ارب 20 کروڑ اور توانائی کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے۔

[bs-quote quote=”نئے تھانے قائم اور ٹیکنالوجی میں اضافہ کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ کے پی”][/bs-quote]

- Advertisement -

بجٹ اجلاس میں سو روزہ منصوبے کی تکمیل کے لیے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں، مواصلات کے لیے 17 ارب پچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، آٹھ سو اسکولوں اور 187 بنیادی صحت کے مراکز شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، امن و امان اور انصاف کے لیے 62 ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کے پی کے مطابق تعلیم کے لیے 167 ارب 30 کروڑ روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 146 ارب 11 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 18 ارب 80 کروڑ اور فنی تعلیم کے لیے 2 ارب 42 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، صحت کے لیے 78 ارب 65 کروڑ، ترقیاتی بجٹ میں 11 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق اس سال کا بجٹ 21 فیصد زیادہ ہے، نئے تھانے قائم اور ٹیکنالوجی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں