ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اے آر وائی کے صدر، سی ای او سلمان اقبال اور 3 کمپنیوں میں معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صدر و سی ای او سلمان اقبال اور تین کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

[bs-quote quote=”ہمارا مقصد پاکستانی کھیلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے: سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

بریو کامبیٹ فیڈریشن، راک ولے، اور ایم آر جی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹ کے عالمی ایونٹس منعقد ہوں گے۔

 سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کو بریو پاکستان لمیٹڈ کا بورڈ چیئرمین منتخب کیا گیا، بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹ کا پہلا عالمی ایونٹ 27 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، مکسڈ مارشل آرٹ کامبیٹ کی پاکستان کی تاریخ کی بڑی نشریات ہوگی۔

صدر و سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے، ہمارا ارادہ پاکستانی کھیلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایونٹ سے مکسڈ مارشل آرٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، بریو پاکستان سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی پلیٹ فارم میسر آ سکے گا۔


افغانستان پریمیئر لیگ، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میچ دیکھنے شارجہ پہنچ گئے


خیال رہے کہ بریو کامبیٹ فیڈریشن کی بنیاد شیخ خالد بن حماد الخلیفہ نے رکھی، شیخ خالد بن حماد الخلیفہ بحرین ایتھلیٹ ایسوسی ایشن کے صدربھی ہیں۔

بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں