اشتہار

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

برطانوی شاہی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیہاتا جوڑے کے ہاں 2019 میں موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

شاہی محل کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شادی کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر آسٹریلیا پہنچے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر نے جوڑے کا استقبال کیا، 16 روزہ دورے میں ہیری گیمز اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل فیجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

واضح رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں