اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی:اے سی ایل سی کی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی کار لفٹنگ سیل کی شہرقائد میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

اے سی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ہلاک ملزمان میں اسد، شہزاد عباسی اور اشوق شامل ہے، ہلاک ملزمان کا شمار خطرناک کار لفٹرز میں ہوتا تھا۔

اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان کراچی سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان اسمگل کی جاتی تھیں، ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

اے سی ایل سی کی عائشہ منزل کے قریب کارروائی‘ 2 ملزم گرفتار

اس سے قبل گذشتہ ہفتے اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تین سال کے دوران 96 سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئی تھیں، گروہ کو بلوچستان سے چلایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں اے سی ایل سی پولیس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹرگینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں