جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزارتِ مواصلات میں گاڑیوں کی نیلامی جاری، 33 گاڑیاں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارتِ مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، 33 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو کر فروخت ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کا سفر آگے بڑھتا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد وزارتِ مواصلات نے بھی گاڑیوں کو نیلام کرنا شروع کر دیا۔

[bs-quote quote=”گاڑیوں کی نیلامی سے وزارتِ مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے ملے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

نیلامی کے عمل میں اب تک 33 گاڑیاں فروخت کی جا چکی ہیں، گاڑیوں کی نیلامی سے وزارتِ مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے ملے۔

وزارتِ مواصلات کی نیلام ہونے گاڑیوں میں 4 پراڈو، 4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں شامل ہیں، بتایا گیا ہےکہ خریداروں کو 10 فی صد ٹیکس ایف بی آرکو دینا ہوگا۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت مراد سعید نے کہا کہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی، بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم ہو گئے ہیں، افسروں کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ


خیال رہے کہ وزارتِ مواصلات کی گاڑیوں کی نیلامی وزیرِ مملکت مراد سعید کی ہدایت پر کی گئی ہے، گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 76 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

گاڑیوں کی نیلامی کے اگلے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، مجموعی طور پر 246 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں