پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان میں ’کھلاڑی کی کھوج‘ مکمل، 25 کرکٹرمنتخب

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان:کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کملپکس میں منعقد کئے گئےٹرائلز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، سخت ٹرائلز کے بعد 25 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے سخت ٹرائلز میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 25کھلاڑیوں کو سخت ٹرائلز کے بعد منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سرکاری زعما اور معززین اور سینئرز کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور کراچی کنگز کی انتظامیہ اور اونر سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ٹرائلز کے سلسلہ میں کراچی کنگز کے ایکسپرٹ کی ٹیم نے منگل کے روزڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کمپیکس میں کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے ۔اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سینکڑوں کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے گئے جن میں 25کھلاڑیوں کوبہتر پرفامنس پر منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو کراچی کنگز کی شرٹ دی گئیں ۔

- Advertisement -

سابق کرکٹرز راشد لطیف اور کبیر خان کی نگرانی ساتھ رکنی کوچز کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے ۔ٹرائلز میں ریجنل سپورٹس آفیسر انو رکمال برکی نے مہمانوں سے بھر پور تعاون کیا ۔ٹرائلز کے اختتام پر کراچی کنگز کے سینئر کوچ اور کھلاڑی راشد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو ئی ہے ،دور دراز علاقوں میں کرکٹ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اس خطے میں فاسٹ باؤلرز زیادہ ملے ہیں ، نئے ٹیلنٹ سے مطمئن ہیں۔ کراچی کنگز نے اس علاقوں کو منتخب کرکے کھلاڑیوں کے ولولہ کو بڑھایا ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے یہاں کے کھلاڑیوں کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز نے پہلے سندھ سے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کے درمیان سندھ کے شہزادے اور بعد میں کراچی کے شہزادے کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نئے کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور اب کی بار سلمان اقبال اور ان کی کراچی کنگز کی ٹیم نے خیبر پختونخوا ہ اور جنوبی پنجاب سے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کے درمیان پاکستان کے شہزادے کے نام سے مقابلوں کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز نے ان دور دراز کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ولولہ کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں