اشتہار

چار بھارتی فوجیوں پر خاتون سے جبری زیادتی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی خاتون ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ڈیوٹی کے دوران چار بھارتی فوجیوں نے جبری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا میں موجود آرمی کے اسپتال میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2015 میں چار بھارتی فوجیوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’وہ ملٹری اسپتال میں رات کی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہی تھیں کہ ایک روز چار فوجی کمرے میں آئے اور انہوں نے زبردستی زیادتی کی جس کے بعد یہ سلسلہ جنوری سے جون 2015 تک جاری رہا‘۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق جب خاتون نے فوجی اہلکاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی تو پہلے انہیں طاقت سے خاموش کروایا گیا اور پھر اُن کی ویڈیو دوسرے لوگوں کو بھیجی گئی جس کے بعد مزید دو افراد نے خاتون ڈاکٹر سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر فلاحی ادارے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مدھیا پردیش میں خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کراوایا تھا جس کے بعد کیس عدالت گیا۔

عدالت میں تفتیشی افسران کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کی بنیاد پر چاروں فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنے سپاہیوں کو بچانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو محکمے کے ضابطے کے تحت انکوائری کرے گی اور اگر الزام سچ ثابت ہوا تو چاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں