جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت حکومتی اقدامات جاری ہے ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت ہاؤسنگ نے پنجاب کی سرکاری سوسائیٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

- Advertisement -

حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق تمام شہروں میں ہاؤسنگ سوسائیٹوں کا موجودہ اسٹیٹس طلب کیا ہے کہ سوسائیٹوں میں کتنے پلاٹ خالی ہیں،کتنے گھر بن چکے ہیں، بتایا جائے کتنے پلاٹوں کے معاملات قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ خالی زمینوں کی تفصیل ملتےہی منصوبوں کےلیےاستعمال کی پلاننگ کی جائے گی۔

یاد رہے 10اکتوبر کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

جس کے بعد اؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا، رجسٹریشن کےذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات حاصل ہوگی۔

ابتدائی طورپر7 اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا تھا ، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں