جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی میں کنڈے کاٹنے کے نام پرڈکیتی کی انوکھی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے علاقے محمود آباد میں چار ملزمان خود کو کے الیکٹرک ملازمین ظاہر کرکے گھر میں داخل ہوئے، لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں کنڈے کاٹنے کے نام پرڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی۔ ملزمان گھر میں کے کے الیکٹرک کے ملازمین بن کر داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ چارملزمان میں سے تین سادہ لباس میں تھے جو خود کو کے الیکٹرک کے افسر ظاہر کررہے تھے ان کے ہمراہ ایک شخص سیکیورٹی گارڈ کی یونیفارم میں ملبوس تھا۔

- Advertisement -

ملزمان نے چھت سے گزرنےوالی تاریں کاٹیں پھرواردات کی، واردات کے وقت کے الیکٹرک کی گاڑی پی ایم ٹی پرکھڑی ہوئی تھی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کہا کہ الماری میں میٹر چھپا رکھے ہیں، تلاشی لینی ہوگی، ملزمان الماری سے زیورات اور رقم لوٹ کر لے گئے، واردات سے پہلے ملزمان نے گھرکی تصاویربھی کھینچی تھیں۔

کراچی، ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات، چور مہنگے پودے لے اُڑے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 30 سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات ہوئی تھی، موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اُڑے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں