اشتہار

قندھار حملہ افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، جیمزمیٹس

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور : امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغانستان کے شہر قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں عام انتخابات سے پہلے حملے کی مذمت کی اور قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔

سنگاپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ نہیں جانتے قندھارحملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا، امریکا افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

امریکی وزیر دفاع نے افغان پولیس چیف جنرل عبدالرازق کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا اور کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز قندھار میں امریکی اورافغان حکام کی میٹنگ کےبعد گورنرہاؤس کے گارڈز نے حکام پر حملہ کیا تھا، جس میں گورنرقندھار، پولیس سربراہ اورانٹیلی جنس چیف مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں : افغانستان، دہشت گرد حملے میں‌ پولیس چیف ہلاک

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے کہ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں کہ جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں