تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

منی لانڈرنگ : اسٹیٹ بینک کا تمام کھاتے داروں کو بائیو میٹرک کرانے کا حکم

اسلام آباد : منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے مانگے گئے دستاویزات تاحال نہیں مل سکے، اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کے بائیو میٹرک کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا معاملہ پر جے آئی ٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے مانگے گئے دستاویزات تاحال نہیں مل سکے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے مختلف محکموں اور کنٹرکٹرز کے دس سالہ ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے لیٹر لکھا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے محکمہ خزانہ، محکمہ سروسز، شوگرملز، اور دیگر کنٹرکٹرز کے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کہا گیا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے ریکارڈ کے حصول کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط بھی بھیجے گئے تھے۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے تمام اکاؤنٹس ہولڈرز کو بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے، جس میں لسٹڈ، پبلک لمیٹڈ، ذاتی اکاؤنٹ رکھنے والے شامل ہیں، حکم نامے میں ایک ہزار ملین سے زائد اثاثے رکھنے والے کو تیس نومبر تک بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پانچ سو ملین رکھنے والی پبلک لمیٹڈ کمپنیز اکتیس جنوری تک بائیو میٹرک کرائیں جبکہ انفرادی بینک اکاؤنٹس رکھنے والے تیس جون دوہزار انیس تک لازمی بائیو میٹرک کے پابند ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -