جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف سے قطری وزیرخارجہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی۔

آرمی چیف اورقطری وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطری وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

قطری وزیرخارجہ کی عمران خان سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی تھی۔

محمد بن عبدالرحمان الثانی نے قطری امیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خآن کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں