جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جمال خاشقجی کیس، سعودی وضاحت سے مطمئن نہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی وضاحت اور تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں جواب نہیں ملتا میں مطمئن نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمال خاشقجی کی گمشدگی اور قتل سے متعلق سعودی عرب کے اعترافی بیان اور مبینہ ملزمان کے خلاف کارروائی پر سعودی عرب کی وضاحت کو معتبر قرار دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح جمال خاشقجی کے قتل کا معمہ حل کیا ہے ’میں اس سے مطمئن نہیں ہوں‘۔

- Advertisement -

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے جمعے کے روز استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا کہ لیکن ان کی وضاحت نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی کے اعلیٰ حکام کو یقین ہے کہ سعودی حکومت نے خود کو تنقید کا نشانہ بنانے کا قتل کیا اور اس کی لاش کے ٹکٹرے کردئیے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں مطمئن نہیں ہوں جب تک ہم جواب نہیں تلاش کرتے‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پابندیاں عائد کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرکے امریکا کو زیادہ نقصان ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ طاقتور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی کے قتل سے لا علم ہوں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سعودی حکام نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کردی


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں