جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کا خون اقوام متحدہ کےضمیر پر داغ ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کا خون اقوام متحدہ کےضمیر پر داغ ہے، کشمیر میں شہید حریت پسند اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کا خون اقوام متحدہ کےضمیر پر داغ ہے، بھارتی قابض افواج کی بندوق اورظلم کانشانہ عالمی ضمیر بن رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بڑھتا ظلم بھارت کی مقبوضہ وادی میں شکست کا اعتراف ہے، کشمیر میں شہید حریت پسند اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں مجموعی چودہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ بار ی کے ذریعے تباہ کیا ، جس سے تین نوجوان شہید ہوئے، عوام سڑکوں پرنکلے تو مظاہرین پر فائرکھول دیا، جس میں مزیدتین کشمیری شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے

دوران آپریشن مکانوں کوبھی مسمارکیا اور جابجابم نصب کردیئے، تباہ حال مکان کا ملبہ اٹھاتے ہوئے دو کشمیری بم پھٹنے سے شہید ہوگئے، شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی، جنہوں نےپاکستان کےحق میں فلک شگاف نعرےلگائے۔

پاکستان نے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں۔

کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں