اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، وفاقی وزرااورخصوصی مشیربھی وزیراعظم کےساتھ ہیں.
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات بھی اس اہم دورے میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں. مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی وفد میں شامل ہیں.
اس دو روزہ دورے میں وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے. سرمایہ کاری کانفرنس 23سے24 اکتوبرتک جاری رہے گی.
پاکستانی وفدعالمی سرمایہ کاروں کوملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کوآگاہی فراہم کرے گا.
[bs-quote quote=” وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، معدنیات میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی جائے گی. سرمایہ کاروں کوگوادر اور سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائے گی.
وزیراعظم عمران خان سعودی فرمان روا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان سےمتعلق سیشن میں شرکت اورخطاب کریں گے۔ شرکامیں دنیا بھرکی مشہورکمپنیوں کےچیف ایگزیکٹوزاورنمائندےشامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس کو صحرا میں ڈیوس کا نام دیا گیا ہے.
تجزیہ کاروں کے مطابق کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندافراد کے لئے مفید ثابت ہوگی.