واشگنٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے، ملبہ گرنے اور بھگدڑ مچنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت میں موجود سلیمسن یونیورسٹی کے طلباء این سی اسٹیٹ کے خلاف رگبی میچ میں کامیابی کے بعد جشن منا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب عمارت میں تقریب جاری تھی، عمارت کی پہلی منزل کی چھت سے طلباء نیچے آگرے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
#clemson #kappaparty #clemsonparty #floorcollapse @FoxNews @foxcarolinanews @FoxCarolina @CNN @cnnbrk @ClemsonNewsNow footage from the floor collapsing party in Clemson. 10/20/18. pic.twitter.com/uNPXIY3jzm
— Riccasso 🎧🎙🐺 (@_RickTheRuler_) October 21, 2018
طلباء کے دوست جیلن گرین کا کہنا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا تو میں ایک طرف کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ میرے تمام دوست ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق چھت گرنے سے قبل وہاں موجود لوگ مشہور گانے پر رقص کررہے تھے جبکہ معمولی زخمی افراد نے اپنے دوستوں کو ملبے کے ڈھیر سے باہر نکالا۔
سلیم سن پولیس چیف نے حادثے میں 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مذکورہ کلب ہاؤس کے پراپرٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عمارت 2004 میں تعمیر ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ عمارت کے اندر کتنے افراد کے رہنے کی گنجائش تھی یا جب حادثہ پیش آیا تو وہاں زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے۔