جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہانگ کانگ کی21سالہ مارشا سائیکل پر پاکستان پہنچ گئیں، لاہورکے گن گانے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دنیا بھر کے کئی ملکوں کا سفر کرنے کے بعد ہانگ کانگ کی اکیس سالہ مارشا سائیکل پر پاکستان پہنچ گئیں، کہتی ہیں کہ زندہ دلان لاہور بہت مہمان نواز ہیں، اس جیسا شہر پہلے نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی چینی نژاد سائیکلسٹ مارشاہ سائیکل پر پاکستان پہنچ گئیں، اکیس سالہ مارشا اپنی سائیکل پر اب تک دنیا بھر کے کئی ممالک کا سفر طے کرچکی ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک دلچسپ، سرسبزاور بہت خوبصورت شہر ہے، لاہور کے لوگ بھی بہت مہمان نواز ہیں۔

مارشاہ کہتی ہیں کہ وطن واپس جا کر انٹرنیٹ پراپنے بلاگ میں سفر نامہ لکھ کر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کروں گی۔

علاوہ ازیں لاہور میں مارشاہ کے میزبان ایڈوکیٹ شاہد جامی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارشا سائیکل پر اکیلی پاکستان گھومنے آئیں، مارشاہ جیسے غیر ملکی لوگ واپس جا کر اپنی بہتر یادوں کے ساتھ پاکستان کے ایمبسیڈر کا کام کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں