جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں،فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ سیاستدانوں کے بجائے وکلاسےملاقاتوں کوترجیح دیں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسےملاقاتوں کوترجیح دیں،انہیں مفت مشورے کا احساس ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہییں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گذتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال، اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں فعال بنانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال تک جمہوریت کے لیے مل کر کام کیا، جمہوری طاقتیں کم زور نظر آ رہی ہیں، اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے ہم اپنا فرض نبھاتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں : اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، آصف زرداری

ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے، حکومت گرانا مقصد نہیں بلکہ اس کے طور طریقے جمہوری نہیں، سب دوستو ں کے ساتھ مل کر بات کی جا سکتی ہے، ہم نے ہمیشہ کوششیں کی کہ غیر جمہوری قوتوں کو موقع نہ ملے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں