منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے اومان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: اومان میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے میزبان اومان کو شکست دے دی۔

تففصیلات کے مطابق اومان میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اومان کو آؤٹ کلاس کردیا، قومی ٹیم نے 8-1 گول سے کامیابی حاصل کی۔

کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا بال پر کنٹرول رہا، ایک کے بعد ایک اومانی گول پوسٹ پر کامیاب حملے ہوئے، آخری لمحات میں پاکستان کے 8 گول کے جواب میں اومان ہاکی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے ہیٹ ٹرک کی، عرفان جونیئر، عماد بٹ، محمد عرفان، ابوبکر محمود اور محمد عتیق نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے دی

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کے خلاف ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور میزبان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں