پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

آسٹریلوی پولیس نے تشدد کے الزام میں 102 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : پولیس نے 92 سالہ بزرگ خاتون کو ظہرانے کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں اولڈ ایج ہوم کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے سڈنی میں واقع اولڈ ایج ہوم میں مقیم 102 سالہ شخص کو منگل کے روز 92 سالہ خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے معاملات کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے نامعلوم شخص کو آئندہ ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ ملزم کے جرم کے حوالے سے تفصیلات بتانے کے انکار کردیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ظہرانے کے دوران پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے اولڈ ایج ہوم میں ایک بزرگ شہری نے بزرگ خاتون کو تشدد نشانہ بنانے کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو تشدد کرنے کے جرم میں کم از کم سات برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پُر تشدد واقعات میں ملوث ہونے الزام میں متعدد لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں لیکن 100 برس زائد عمر کے شخص کو تشدد کے الزام میں سزا ہونے کا تقریبآ پہلا واقعہ ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں