اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں سعودی عرب نے امداد کے بدلے کن شرائط کو لاگو کیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسے ایک خوف زدہ وزیرِ اعظم کا بیان قرار دیا۔
[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں کہ وہ کس سے خوف زدہ ہیں: شیری رحمان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
شیری رحمان نے کہا ’عمران خان کا خطاب ایک خوف زدہ وزیرِ اعظم کا بیان تھا، سعودیہ سے امداد کا جواز تراشنے کے لیے اپوزیشن پر تنقید مضحکہ خیز حربہ ہے۔‘
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں کہ وہ کس سے خوف زدہ ہیں، وقت آ چکا ہے کہ عمران خان کنٹینر سے اتر کر پالیسی بیانات دیں۔
خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم نے قوم سے خطاب میں دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا، سڑکوں پر آنا ہے تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، کھانا بھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی این آراو نہیں ہوگا، کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے: وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے کہا کہ قرضوں کی قسطیں واپس کرنی تھیں جس کی وجہ سے ہم پر بوجھ پڑ گیا تھا اور اگر ہم براہ راست آئی ایم ایف کے پاس چلے جاتے تو اس سے عوام پر مزید دباؤ بڑھ جاتا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سعودی عرب سے بڑا زبردست پیکج مل گیا ہے۔
دوسری طرف آج وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کا پیکیج کل 6.2 ارب ڈالر ہے، اور سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔