اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے جمیل احمدکو ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک مقررکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان مقررکردیا، وہ اس سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹراسٹیٹ بینک کے عہدے پرفرائض انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دینے والے جمیل احمد کو 3 سال کی مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقررکردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل احمد کو ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

جمیل احمد آپریشنز، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن ڈپارٹمنٹ، ڈویلپمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ اور فنانشل ریسورس مینجمنٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا اور وہ انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان (ایف سی ایم اے) کے فیلو رکن، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے ایسوی ایٹ ایٹ ممبر اور انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹرز آف پاکستان (ایف سی آئی ایس) کے فیلو رکن بھی ہیں۔

طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

یاد رہے کہ ایف بی آر کے سابق چیئرمین طارق باجوہ کو 7 جولائی 2017 کو 3 برس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنرتعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں