اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مکسڈ مارشل آرٹس میگا ایونٹ کل سے لاہور میں‌ شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بریوو پاکستان کے زیر اہتمام مکس مارشل آرٹس کے انٹرنیشنل مقابلے کل سے لاہور میں ہوں گے، پاکستان سمیت گیارہ ملکوں کے فائٹرز نے وزن کرالیے۔ فائٹرز پہلے ایڈیشن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹ کے ماہر فائٹرز ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، میگا ایونٹ کا 27 اکتوبر سے لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آغاز ہورہا ہے۔

بریوو پاکستان کے بورڈ آف چیئرمین، اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی کاوشوں سے بین الاقوامی فائٹرز پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع ملے گا۔

ایونٹ میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے کھلاڑی اپنے کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔

بحرین میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے مردان کے محمد عباس خان بھی پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بریوو پاکستان ایونٹ کے پارٹنر دیوان علی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ایونٹ کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کریں۔

علومی کریم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مسکد مارشل آرٹس کے بارے میں لوگوں کو مزید تعلیم دینا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ

پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والے  اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال پاکستان میں‌  نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے  پیش پیش رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ بریو کامبیٹ فیڈریشن کی بنیاد شیخ خالد بن حماد الخلیفہ نے رکھی، شیخ خالد بن حماد الخلیفہ بحرین ایتھلیٹ ایسوسی ایشن کے صدربھی ہیں۔

بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں