منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پی سی بی کے تحفظات برقرار، سخت شرائط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات برقرار ہیں، سخت شرائط عائد کر دی گئیں، متنازعہ لیگ کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ کے لیے سخت شرائط عائد کر دیں، کرکٹ بورڈ کے انٹیگریٹی افسر لیگ کی نگرانی کریں گے۔

[bs-quote quote=”پی سی بی کے افسران ایونٹ کے دوران تمام صورتِ حال پر نظر رکھیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

متنازعہ ٹی ٹین لیگ ویٹرن لیگ میں تبدیل ہوگئی، پاکستان کے اسٹار کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے، پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کڑی شرائط کے بعد متنازع لیگ کے لیے این اوسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹگریٹی افسران ایونٹ کے دوران تمام صورتِ حال پر نظر رکھیں گے، کھلاڑیوں سے ملنے والوں اور ان کے آنے جانے پر بھی نگاہ رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فاسٹ بولرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی متنازع ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر دی ہے، سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کی شفافیت پر انھیں شبہات ہیں، شعیب اختر نے کہا کہ ٹی 10 جیسی لیگز کی بہتات سے عالمی کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  سابق کرکٹرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی ٹی 10 لیگ کی مخالفت کردی


دوسری جانب  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت مانگی گئی ہے، جواب ملنے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں