جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فواد چوہدری نے بیان دیا نواز شریف 100فیصدجیل جائیں گے، عدالت سوموٹولے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا فواد چوہدری نے بیان دیا نواز شریف 100فیصدجیل جائیں گے، عدالت سوموٹولے، ادارے ایسے بیانات پرایکشن نہیں لیں گے تو سوال اٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے لوگوں پر خود ساختہ الزامات لگائے جارہے ہیں، فوادچوہدری نے بیان دیا نواز شریف 100فیصدجیل جائیں گے، اس بیان کا اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹی وی پروگرام میں نیب ریفرنس پر گفتگو کرنے پر فواد چوہدری کیخلاف عدالت از خود نوٹس لے، فوادچوہدری، فیاض چوہان اورپرویزالہیٰ خود ساختہ نیب ترجمان ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان ن لیگ نے کہا نوازشریف کیس کافیصلہ آنے والا ہے، ایک عدالت نیب کی ہے دوسری فواد چوہدری نے لگائی ہوئی ہے، ادارےایسے بیانات پرایکشن نہیں لیں گے تو سوال اٹھیں گے۔

عمران خان کی ساری کابینہ ذہنی طورپرڈی چوک پربیٹھی ہے ، حکومت یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کے مسائل حل کرے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، انھوں نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں : این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے، حکومت کے خزانہ خالی ہونے کا بولنے سے سرمایہ کار نہیں آتا، معاشی بد حالی کے ذمے دار وزیراعظم خود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں