ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق امریکی صدور کو پائپ بم بھیجنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: سابق امریکی صدور بارک اوباما اور بل کلنٹن کو پائپ بم بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدور بارک اوباما اور بل کلنٹن سمیت دیگر افراد کو پائپ بم بھیجنے والے ملزم سیزار ساوک کو میامی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ ملزم سیزار ساوک نے 12 افراد کو پائپ بم بھیجے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف تھے۔
ملزم سیزار ساوک کا تعلق نیویارک سے ہے جبکہ وہ ماضی میں بھی مختلف وارداتوں میں گرفتار ہوچکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم 2002 میں بھی گرفتار ہوچکا ہے جب اس نے دھمکی دیتے ہوئے ایک ڈیوائس کو زبردستی اتار دیا تھا، ملزم کو 2015 میں بھی ایک کیس کے دوران خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے میں زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی نشاندہی کرلی ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد

واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سابق صدر بل کلنٹن کے گھر میں کسی نے مشتبہ  پیکٹ بھیجاتھا۔

خیال رہے کہ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا پیکٹ کی تلاشی پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، بل کلنٹن کے گھر دھماکا خیز ڈیوائس کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے گھروں و دفاتر اور صحافتی اداروں کے دفاتر میں بم بھیجنے کے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں