لندن : برطانوی دارالحکومت میں واقع مسلح نقب چوروں نے عمارت میں چوری کے دوران فلیٹ کے مالک کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، حادثے کا شکار فرد موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمالی علاقے کیمڈین کے ہائی گیٹ روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں مسلح نقب زنوں نے فلیٹ میں چوری کے دوران فلیٹ مالک کو قتل کردیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے 49 سالہ شیخو آدم کو جمعرات کے روز عمارت کی تیسری منزل سے دھکا دے دیا تھا، تیسرے منزل نیچے گرنے کے باعث متاثرہ شخص موقع ہر ہلاک ہوگیا تھا۔
برطانوی پولیس کا خیال ہے کہ دو مسلح نقب زنوں نے آدم کو زبردستی فلیٹ کی کھڑی سے نیچے دکھا دیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکیں ہیں۔
میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نیوئل مکہگ کا کہنا تھا کہ جس حادثے کے نتیجے میں متاثرہ شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا وہ ایک چوری سے شروع اور تیسری منزل سے گر کر موت پر ختم ہوا۔
تحقیقات افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے لیکن میرا یقین ہے کہ دونوں مسلح چوروں نے اسلحے کے زور پر جس میں ایک خنجر بھی شامل تھا آدم کو کھڑی سے نیچے پھینکا تھا۔
برطانوی پولیس کے تحقیقات افسر کا کہنا ہے کہ مجھے یہ حملہ حادثہ یا چوری نہیں بلکہ نشانہ وار حملہ لگتا ہے۔