اشتہار

سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھی عہدے سے برطرف کردیا تھا جنہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کا اطلاق سولہ نومبر تک ہوگا۔

پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی چپقلش اور اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، سری لنکن صدر نے گزشتہ روز رانیل وکرما سنگھے کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ مہندا راجا پاکسے کو وزیراعظم بنایا تھا، برخاست کیے گئے وزیراعظم نے اپنا منصب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل برطرف کیے جانے والے وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی آئینی وزیر اعظم ہیں اسی دوران ان کو اطلاع دی گئی کہ صدر میتھری پالا سری سینا سولہ نومبر تک225رکنی ملکی پارلیمان کو معطّل کردیا ہے۔

علاوہ ازیں کولمبو میں موجودہ صورتحال پر عوام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے تاہم پولیس حکام کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں