منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، ملائشیا کو شکست دے کر پاکستان کی فائنل تک رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: اومان میں کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اومان کے سلطان قبوس اسپورٹس کمپلیکس میں جمعرات کے روز ایشین ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کے میچ میں پاکستان اور ملائشیا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

پہلے ہاف سے ہی دونوں ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ چار چار گول سے برابر رہا۔ میچ کا نتیجہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں پاکستان نے ملائشیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

- Advertisement -

دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم 28 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو بھی پاکستان اور ملائشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں شاہینوں نے ایک گول سے حریف ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے پانچ میچز کھیلے تھے جن میں سے قومی ٹیم کو تین میں فتح جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا اور جاپان کے خلاف میچ برابر ہوا تھا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور مہمان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں