جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کے پی گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا ہے، میوزیم بنایا جائے گا: گورنر شاہ فرمان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کے پی گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، گورنر ہاؤس میں آرٹ گیلری اور میوزیم بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سندھ، مری، پنجاب گورنر ہاؤسز کے بعد کے پی کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

[bs-quote quote=”سب سے کم تنخواہ گورنر کی ہے جو 80 ہزار ہے، میری تنخواہ بڑھے گی تو مجھے خوشی ہوگی: گورنر کے پی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

شاہ فرمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم نہیں ہوا بلکہ اپوزیشن کا کم ہوا ہے، پی کے 71 سے میرے بھائی کو ٹکٹ دینا غلط تھا، اس حلقے میں اب بھی پارٹی مضبوط ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ گورنر شپ کا فیصلہ پارٹی نے کیا تھا، میں نے عہدہ نہیں مانگا تھا، عمران خان سمجھتے ہوں گے کہ یہ عہدہ میں بہتر انجام دوں گا۔

شاہ فرمان نے مزید کہا کہ سب سے کم تنخواہ گورنر کی ہے جو 80 ہزار ہے، میری تنخواہ بڑھے گی تو مجھے خوشی ہوگی، قانون کے مطابق گورنر اور وزیر کاروبار نہیں کر سکتا۔


یہ بھی پڑھیں:  پشاور میں دس سال کے بچے پر گیس چوری کا مقدمہ


گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں اور دہشت گردی کے خلاف قبائیلیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں کون سا قانون چاہیے، قبائلیوں کی روایات کا خیال رکھیں گے، ان کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہیں ہوگا، فاٹا میں تعلیم، روزگار اور صحت پر توجہ دیں گے۔

[bs-quote quote=”ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان مجھے اچھے لگتے ہیں: شاہ فرمان” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ محمود خان وزیرِ اعلیٰ کے پی کے لیے بہترین امیدوار تھے، ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، پارٹی میں گروپنگ کرنے والاخود ہی خراب ہوگا، چیزیں چھپتی نہیں ہیں، کوئی گروپنگ کرے گا تو پکڑا جائے گا۔

شاہ فرمان نے کہا ’ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان مجھے اچھے لگتے ہیں، کوشش کروں گا موجودہ حالات میں مولانا صاحب کو سن سکوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں