منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لمبے قد والوں کو کینسر کی بیماری جلد لگ سکتی ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لمبے قد کے حامل افراد میں موذی بیماری کینسرلاحق ہونے کے زیادہ امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ریورسائڈ میں ماہرین نے سرطان کے پھیلنے اور اس کے روک تھام کے حوالے سے تحقیقاتی مطالعہ کیا۔

تحقیق کے دوران 10 ہزار سے زائد کینسر سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کا مشاہدہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لمبے قد کے حامل افراد جلد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: امیر ہوتے ہی کینسر لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، نئی رپورٹ

امریکی ماہرین کے مطابق ہر 10 سینٹی میٹر اضافی قد کے ساتھ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی 10 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے اُس کے جسم میں موجود خلیات کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اندرونی طور پر بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور یہی بعد میں کینسر کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد کی بیماریاں کینسر کا باعث قرار

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسان کا نارمل قد 5 فٹ چار انچ ہوتا ہے، 6 فٹ سے زائد قد والے افراد کی قوتِ مدافعت کمزور ہوجاتا ہے اور یہی بیماری بننے کا سبب بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں