جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایف آئی اے نے انورمجید کے بیٹے نمرمجید کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انور مجید کے صاحبزادے نمر مجید کو رہا کردیا، انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا اور یہ رہائی عدالتی احکامات پرعمل میں آئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نمرمجید کو صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، عدالت نے نمرمجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔

- Advertisement -

اومنی گروپ کے مالک انور مجید کا بیٹا نمرمجید گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز اومنی گروپ کی منجمد چینی غائب کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اومنی گروپ کی شوگرملز سے چینی غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 ارب میں سے 11 ارب کی چینی غائب ہوگئی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کون کون سی شوگر ملوں سے چینی غائب کی گئی؟ شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹو کون ہیں؟ان کےدفاتر کہاں ہیں، ان کے ذمے داروں کو بلایا جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو پہلے ہی گرفتار کیا اور وہ ان دنوں عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں