اشتہار

حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور حکومت کے خلاف آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے سٹیزن پورٹل سروس (عوامی شکایات اور آراء) کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’یہ ہے نیا پاکستان کیونکہ اب حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں نوآبادیاتی نظام قائم تھا جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں کے غلام تھے اور غریب پاکستانی سرکاری دفاتر میں اپنے کاموں کے لیے دھکے کھاتے تھے جبکہ بااثر افراد اور پیسوں والے اپنے کام رشوت دے کر اپنا کام نکلوا لیتےتھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سیٹیزن پورٹل نظام کےتحت ملک کےکسی بھی حصےسےعام آدمی شکایت حکومت یا سرکاری محکمے کی شکایت درج کرواسکے گا، پورٹل سےہمیں پتہ چلےگا اسلام آبادکے عوام کو پانی کی ضرورت ہے یا وہ میٹرو بس سروس چاہتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا نظام متعارف کروایا جارہا ہے جس کے بعد حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی، ہم نے ترقی یافتہ ملکوں کی حکومتیں عوام کی آواز پر ملکی پالیسیاں بناتی ہیں، اس نظام سے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی آواز مل جائے گی‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سٹیزن پورٹل نظام ہمارے نوجوانوں نے بنایا، اس سے قبل یہ سسٹم خیبرپختونخواہ میں بھی چلایا گیا جو بہت ہی کامیاب تجربہ رہا، اس نظام کے تحت صوبوں کے معاملات پر بھی نظر رکھی جاسکے گی، ہرہفتےمجھےملک بھرسےآنےوالی شکایات مل جائیں گی جن کو حل کر کے شکایت کنندہ کو مطلع بھی کیا جائے گا‘۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ نظام چاروں صوبائی سیکریٹریز سے منسلک ہوگا، ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے گورننس کو بہتر بنانا ہوگا، اس نظام سے سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ اپنے مسائل بتا سکتے ہیں، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت متعارف کروانے سے سرکاری افسران اور وزراء پر کارکردگی بہتر بنانے کا دباؤ ہوگا‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے مقرر وقت میں ان شکایتوں کا جواب دینا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات دی جاسکیں۔

سیٹیزن پورٹل سسٹم 3ہزار 7سو 96 اسٹیشنز سے رابطے میں ہوگا، عوام شکایت کے لیے موبائل ایپ، واٹس ایپ، ٹال فری نمبر، ای میل اور خط کے ذریعے اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم تک پہنچا سکیں گے۔

ایپ استعمال کرنے کا طریقہ کار

گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر آئی ڈی بنائیں تاکہ شناخت ظاہر ہو مگر حکومت اسے خفیہ بھی رکھے گی۔آئی ڈی بنانے کے بعد صارف کے سامنے تین مینیو کھلیں گے، مقامی شہری، اوورسیز پاکستانی، یا غیر ملکی

بعد ازاں صارف کے سامنے یہ اسکرین کھلے گی جس میں وہ اپنی شکایت درج کرے گا، اُس کے بعد اسکرین پر لکھا آئے گا کہ پہلے سے اس مسئلے پر کتنی شکایات درج ہیں۔

شکایات کنندہ کو جو بھی مسئلہ درپیش ہے اُس کو منتخب کر کے وہ اپنی شکایت درج کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں