اشتہار

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز آسٹریلیا پر فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 31 اکتوبر سے ابو ظبی میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

ٹیم کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے اور آسٹریلیا کو تاریخی شکست دینے والا 15 رکنی اسکواڈ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف بھی میدان میں اترے گا۔

- Advertisement -

فاتح اسکواڈ میں سرفراز کپتان ہیں اور ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظم صاحب زادہ فرحان ، بابر اعظم، شعیب ملک، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، عماد وسیم، وقاص مقصود ، فہیم اشرف اور آصف علی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پا کستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا تھا ۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کے مدمقابل دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ردعمل دیتے کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیت کے تسلسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، تمام بولرز نے سیریز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں