جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران فاروق قتل کیس، بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے ریڈوارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈوارنٹ کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے لیے ایف آئی اے کی طرف سے انٹرپول سے رابطے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ونگ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی انٹرپول کو بھیجے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے 2015 میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

قتل کیس کے الزام میں تین ملزمان محسن علی سید، معظم خان، خالد شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت واقع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کا تعاون سے انکار

یاد رہے کہ گزشتہ سال انٹرپول نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے لیے تعاون سے انکار کرتے ہوئے پاکستانی حکام کی جانب سے بھیجی گئی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

انٹرپول کے مطابق شاہد حامد قتل کیس پرانا ہے ایسی صورتحال میں ریڈ وارنٹ جاری نہیں ہوسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں