جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے‘ چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صوبہ خیبرپختونخواہ کے اسپتالوں میں فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل کریں، بیان حلفی دیں مسئلہ کب حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں خیبرپختونخواہ کے اسپتالوں میں فضلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ اسپتالوں کا کتنا فضلہ نکلتا ہے جس پرصوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ 63 اسپتال ہیں، 6 ہزارکلوفضلہ نکلتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کا دوسرا دورحکومت ہے، کیا آپ کے پاس انسولیٹرنہیں جس پر وزیر صحت نے جواب دیا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کوئی انسولیٹرکام نہیں کررہا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل کریں ، بیان حلفی دیں مسئلہ کب حل کریں گے، فضلہ متعد د بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ حکومت سے اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 اکتوبرکو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ خیبرپختونخواہ میں صحت کی سہولیات کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن چیف سیکرٹری نے خود تسلیم کیا کہ اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں