تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں 13 روپے تک کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر بڑھانے جبکہ ڈیزل کی قیمت 13 روپے فی لیٹر  مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نئی قیمت 92.43فی لیٹرمقرر

اوگر نے سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کردی جس کے بعد یہ فنانس ڈویژن کے پاس منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد یا منظور کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے اگر سمری مسترد کردی گئی تو پیڑول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ منظوری کی صورت میں نئے قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں