جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

غیر قانونی تارکین وطن کے بعد نومولود بچے بھی امریکی صدر کے نشانے پر

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت دینے کی آئینی سہولت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین کے ایسے بچے جو امریکا میں پیدا ہوتے تھے انہیں ہم نے اپنے ملک کی شہریت دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئندہ امریکا میں پیدا ہونے والے غیر قانونی تارکین والدین کے بچوں کو شہریت دینے کا آئینی حق ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے قانونی مشاورت شروع کردی اور اس پر پابندی ایک حکم کے ذریعے عائد کی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: تارکین وطن کوروکنےکےلیے ٹرمپ کا میکسیکو سرحد پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں غیرقانونی تارکین کی اولاد 85 برس تک امریکی شہری کے برابر قانونی حق اور فوائد لیتا ہے تاہم آئندہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ریاست کو اب بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں جن کو ہم حل کی طرف جارہے ہیں‘۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘میڈیا میں بیٹھے کچھ اینکر بچوں کی حمایت میں لب کشائی کرتے ہوئے حکومتی اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ قانونی مشیر اس حوالے سے ایک اہم رائے رکھتے ہیں جس کے مطابق صدر اس قانون کو ختم کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کو امریکی شہریت سے روکنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے وکلا کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس انتظامی حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا مگر ابھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا مڈ ٹرم الیکشن، غیر حاضر ووٹر کے لیے پہلے ووٹنگ کی سہولت

یاد رہے کہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو شہریت کا حق حاصل ہوتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اس لیے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ اپنی جماعت ری پبلکن کو کامیاب کروانے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ یہ اقدام قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

ٹرمپ کا ماننا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے مسئلے کو اجاگر کر کے وہ لوگوں سے ووٹ حاصل کرسکتے ہیں اور اسی کے ذریعے وہ ری پبلکنز کا کانگریس میں کنٹرول برقرار رکھنے کے خواہش مند بھی ہیں تاہم اگر آئین میں ترمیم کی گئی تو عدالتی جنگ شروع ہوجائے گی جس میں ماضی کی طرح امریکی صدر کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں