اشتہار

انڈونیشیا : سمندر میں گرنے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش تین روز سے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بد قسمت مسافروں کی لاشوں کی تلاش تیز کردی گئی، بلیک باکس ابھی تک نہ مل سکا، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

انڈونیشیا میں تین روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز کے ملبے اور مسافروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، نجی ایئر لائن کے طیارے جی ٹی 610 کے بلیک باکس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن تیز کردیا گیا۔

ساحل کنارے بیٹھے لواحقین اپنے پیاروں کے زندہ بچنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کا کہنا کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے، ریسکیو حکام نے مسافروں کی باقیات کو اکھٹا کردیا ۔

- Advertisement -

جس میں آئی ڈی کارڈز، فونز، کتابیں، کپڑے اور دیگر چیزیں شامل ہیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

انڈونیشیا نے دو ماہ پہلے امریکا سے نیا مسافر طیارہ خریدا تھا، گذشتہ پیر کو مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تیرہ منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا، نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ، چھ مسافروں‌ کی لاشیں برآمد

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ایئر لائن نے تصدیق کی کہ متاثرہ طیارہ صبح 6 بجے جکارتہ سے سماٹرا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی ہر حادثے کا شکار ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں