پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بات کریں گے جبکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمر کے علاوہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا ، شیخ رشید اورعلی زیدی بھی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اورگورنرسندھ کے بھی چین جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہے گا، وزیراعظم خصوصی طیارے سے بیجنگ پہنچیں گے، جہاں چین کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر ودیگر حکام ان کا استقبال کریں گے۔

2 نومبر کو وزیراعظم عمران خان چینی صدر سے ملاقات کریں گے، عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا جبکہ اے آئی آئی بی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔

دورے کے دوران 4 نومبرکوعمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

چین کے دورے میں وزیراعظم عمران خان چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔

دورے کے دوران ملاقاتوں میں سی پیک سمیت چینی قیادت سے دوطرفہ امورپر مذاکرات ہوں گے اور مذاکرات میں علاقائی امن اورترقی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

گذشتہ روز  چینی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے،  عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا۔

خیال رہے  دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں